گیس سلنڈر دھماکہ، 11 زخمی

   

حیدرآباد۔22۔نومبر (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ نانک رام گوڑہ میں سلینڈر دھماکہ میں گیارہ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک مکان میں یہ دھماکہ اس وقت ہواجب مکان میں موجودہ افراد حالت نیند میںتھے ۔ دھماکہ صبح 4 بجے نانک رام گوڑہ ہنومان ٹمپل کے قریب ایک مکان میں ہوا دھماکہ کے سبب مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ مقامی عوام کی اطلاع پر این ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں موقع واردات پر پہنچ گئیں اور فوری راحت کاری کے اقدامات کئے ۔ دو زخمیوں کو جن کی حالت نازک بتائی گئی ہے ، انہیں فوری گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جبکہ دیگر 9 افراد کو کنڈہ پور کے مقامی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ع