گیس سلنڈر کی قیمت میں پھر اضافہ

   

نئی دہلی : عام آدمی کی جیپ پر حکومتوں کی سرپرستی میں تیل کمپنیوں نے آج پھر ایک بار ضرب لگائی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ہوگیا۔اب ملک میں پکوان گیس سلنڈر 1000 روپئے سے تجاوز کرگیا ہے ۔ اس کے ساتھ کمرشیل ایل پی سلنڈر بھی مہنگے ہوگئے ۔ اپوزیشن سے لے کر عام آدمی تک ہر اضافہ پر احتجاج کرتا آیا ہے لیکن حکومت اور تیل کمپنیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے ۔ بمشکل ایک ماہ کے وقفہ سے پکوان گیس یا کمرشیل سلنڈر یا پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
ہندوستانی معیشت کیلئے دوہرا جھٹکا لگا ۔ کیونکہ روپئے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابل مزید گھٹ گئی ہے ۔ دو روز قبل ایک ڈالر تبدیلی پر 77.81 روپئے ہوچکا تھا جو چند ہفتوں کے دوران درج کی گئی بدترین گراوٹ ہے ۔ 10 روز قبل روپئے کی قدر 77.46 فی امریکی ڈالر ہوچکی تھی ۔ اس طرح لگاتار روپئے کی قدر گھٹنا ہندوستانی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے کیونکہ بین الاقوامی تجارت میں ہمیں امریکی ڈالر میں ادائیگیاں کرنا پڑتا ہے ۔ بالفاظ دیگر فی ڈالر کیلئے ہندوستان کو زیادہ روپئے خرچ کرنا پڑرہا ہے ۔