حیدرآباد۔ 29 مارچ (سیاست نیوز) امریکہ ۔ ایران جنگ سے پیدا شدہ حالات کے پس منظر میں دونوں شہروں میں آٹو ڈرائیورس کو گیس کے لئے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور آج رات دیر گئے سینکڑوں آٹو ڈرائیورس نے راجندر نگر کے علاقہ شیورام پلی کے قریب زبردست احتجاج کیا۔ آٹو ڈرائیورس نے ایکسپر وے پلر نمبر 291 کے قریب مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور یہ الزام عائد کیا کہ انہیں صرف 500 روپے کی گیس بھرنے کے لئے سہولت فراہم کی جارہی ہے جو ناکافی ہے۔ آٹو ڈرائیورس کی آمدنی اور ان کی معاش گیس کی موثر سربراہی سے متاثر ہوگئی ہے۔ احتجاج کرنے والے آٹو ڈرائیورس نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور یہ الزام عائد کیا کہ شہر کے آٹو ڈرائیورس کو پڑوس کے اضلاع سے آنے والے آٹو ڈرائیورس کی وجہ سے گیس کی فراہمی میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آٹو ڈرائیورس کے اچانک احتجاج سے راجندر نگر، عطا پور اور شیورام پلی جانے والی ٹریفک دو گھنٹوں کے لئے متاثر ہوگئی اور فلک نما کے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس محمد جاوید اور دیگر وہاں پہنچ کر آٹو ڈرائیورس سے بات چیت کی اور انہیں وہاں سے منتشر کیا۔ ب