گیس کے اخراج سے عوام میں تشویش

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے راماگنڈم پولیس کمشنریٹ حدود کے گوداوری کھنی کے وٹھل نگر اور تلک نگر میں عوام میں تشویش کی لہر دیکھی گئی کیونکہ آج صبح کی اولین ساعتوں میں راماگنڈم فرٹیلائزرس اینڈ کمیکلس لمیٹیڈ کے پلانٹ سے کمیکل کا اخراج ہوگیاتاہم اس واقعہ میں عوام کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کمپنی کے ٹکنیشنس کے ساتھ مل کر اس اخراج کو رکوایا۔ابتدائی اطلاعات میں کہاگیا ہے کہ یہ گیس زیرتعمیر پلانٹ سے خارج ہوگئی۔عہدیداروں نے کہا کہ اس خصوص میں اصل وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اس بات کو یقینی بنانے کے بھی اقدامات کئے جائیں گے کہ مستقبل میں ایسے واقعہ کا اعادہ نہ ہونے پائے ۔