گیل ، ڈی ولیئرس اور ظہیر خان ماہرین کی ٹیم میں شامل

   

نئی دہلی۔ آئی پی ایل 2023 کے ڈیجیٹل براڈکاسٹر ویاکوم18 نے ماہرین کے ایک ستارے سے جڑے پینل کا اعلان کیا جو دو ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنمنٹ کے دوران کھیل اور اس کے ارد گرد کی چیزوں پر اپنے خیالات پیش کرے گا۔ 31 مارچ سے 28 مئی تک آئی پی ایل کھیلا جائے گا۔سریش رائنا، کرس گیل، اے بی ڈی ولیئرس، انیل کمبلے، رابن اتھپا، آر پی سنگھ، ایان مورگن، پارتھیو پٹیل اور اسکاٹ اسٹائرس پینل میں شامل اہم نام ہیں۔
شاداب اور افتخار کو گولڈ ن ویزا
دبئی ۔پاکستان کے 2 مزید کرکٹرز کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا۔ ٹیم کے اسپن بولنگ آل راؤنڈر شاداب خان اور مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔اس حوالے سے شاداب نے کہا ہے کہ میں پاکستان کے بعد سب سے زیادہ وقت امارات میں گزارتا ہوں جو ہمیشہ گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے افتخار احمد نے لکھا مجھے ایک ایسے ملک سے گولڈن ویزا ملنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جسے میں اپنا دوسراگھر کہہ سکتا ہوں۔