ممبئی۔ لیجنڈری کرکٹرز کرس گیل اور اے بی ڈی ویلیئرزکو رائل چیلنجرز بنگلور(آر سی بی ) کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔آر سی بی کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے دونوں قریبی ساتھیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔فرنچائز کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں، کوہلی نے کہا ڈی ویلیئرز نے اپنی منفرد بیٹنگ،صلاحیت اور اسپورٹس مین شپ سے کرکٹ کے کھیل کو واقعی بدل دیا۔ میرے لیے واقعی خاص ہے۔ ہم نے ویڈیوز دیکھی ہیں کہ آپ نے گزشتہ سالوں میں آئی پی ایل (انڈین پریمیئر لیگ) کو کس طرح تبدیل کیا۔ دو کھلاڑی جنہوں نے آئی پی ایل پرگہرا اثر ڈالا۔جنوبی افریقہ کے ڈی ویلیئرز2011 سے 2021 تک آر سی بی سے وابستہ رہے جبکہ ویسٹ انڈیزکے بائیں ہاتھ کے گیل نے چھ سال تک فرنچائز کے لیے کھیلا۔ڈی ویلیئرز نے اس اعزازکو خصوصی قرار دیتے ہوئے جذباتی پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک خاص اعزاز ہے۔ میں واقعی بہت جذباتی ہوں۔ آپ کے دل کو چھو لینے والے الفاظ کے لیے ویراٹ کا شکریہ۔ یہ مائیک (ہیسن)، نکھل اور فرنچائز میں شامل ہر فرد کے لیے واقعی ایک خاص احساس ہے جس نے اسے ترتیب دیا ہے۔ ہم نے بطور ٹیم ایک ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ میں اور کرس اب ٹیم میں نہیں ہیں لیکن ہم اب بھی اس خاندان کا حصہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔2011 سے 2017 تک آر سی بی کے لیے کھیلنے والے گیل نے کہا میںآرسی بی فیملی میں موقع اور ہر چیز کی تعریف کرتا ہوں۔ شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ میرے لیے بھی واقعی خاص رہا ہے۔ اس (ہال آف فیم) میں رہنا بہت اچھا ہے۔ آر سی بی ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گا۔