گیل نے سبکدوشی کا ارادہ بدل دیا

   

مانچسٹر۔27 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کے جارحانہ اوپنر کرس گیل نے ورلڈ کپ کے بعد سبکدوشی کا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے ہندوستان کیخلاف ونڈے سیریز کھیلنے کیلئے دستیابی ظاہر کردی جبکہ وہ ممکنہ طور پر ایک ٹسٹ بھی کھیلنا چاہتے ہیں جو عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کرس گیل نے رواں سال فروری میں اعلان کردیا تھا کہ رواں ورلڈ کپ ان کا آخری ونڈے ایونٹ ہوگا لیکن ورلڈ کپ میں ہندوستان کیخلاف میچ سے قبل جب ان سے ورلڈ کپ کے بعد کی منصوبہ بندی سے متعلق سوال کیا گیا تو جارحانہ بیٹسمین نے بڑے اطمینان کے ساتھ کہا کہ وہ ممکنہ طور پر ایک ٹسٹ میچ کے علاوہ ہندوستان کیخلاف ون ڈے سیریز یقینی طور پر کھیلنا چاہتے ہیں تاہم ورلڈ کپ کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ان کے منصوبے میں شامل نہیں ہے۔