جمائیکا ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر یونیورس باس سے مشہور کرس گیل کا گانا ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔کرس گیل نے اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر گانے پنجابی ڈیڈی جاری کیا تھا اب گزشتہ روز انہوں نے گانے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی۔کرس گیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ایک مختصر ویڈیو بھی پیغام کے ساتھ شائع ہوا ہے ۔اس ویڈیو میں کرس گیل کو پنجابی انداز اپنائے گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرس گیل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا گانا ریلیز ہوگیا ہے، ویڈیو دیکھنے کیلئے میرے یوٹیوب چینل ملاحظہ کریں۔واضح رہے کہ کرس گیل میچز کے دوران بھی میچ کے دوران دل کو چھو جانے والی حرکتوں کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور شائقین کرکٹ انہیں خوب پسند بھی کرتے ہیں۔