گیل کو سالگرہ کے دن باہر رکھنا سمجھ سے بالاتر

   

دبئی۔گزشتہ رات سنسنی خیز مقابلے میں پنچاب کو راجستھان کے خلاف 2 رنز کی قریبی شکست برداشت کرنی پڑی۔پنچاب نے اپنے جارحانہ اوپنر کریس گیل کو قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا اور اس سے بھی حیرانی کی بات یہ ہیکہ گیل کو ان کی سالگرہ کے دن مقابلے سے باہر بیٹھا دیا گیا۔گیل کو سالگرہ کے دن مقابلے سے باہر کرنا سابق کرکٹرز سنیل گواسکر اور کیون پیٹرسن کیلئے بھی حیران کن تھا۔دریں اثناء کرس گیل کو ان کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیم سے باہر کرنے کے ضمن میں اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے کپتان کے ایل راہول نے کہا کہ ٹیم نے چار غیر ملکی کھلاڑیوں کے قاعدہ کے تحت راجستھان رائلز کے خلاف نکولس پورن ، عادل رشید ، ایڈن مارکرم اور فیبین ایلن کو موقع دیا ۔پیٹرسن جنہوں نے میچ کے آغاز سے قبل گیل کا انٹرویو لیا تھا وہ اس حقیقت کو بتانہیں سکے کہ پنجاب نے آخر کیوں گیل کو ان کی سالگرہ کے دن اپنی ٹیم سے باہرکردیا ہے۔پیٹر سن نے کہا کہ کچھ سوالات پوچھے جائیں گے۔ میں نہیں سمجھتا کہ آپ کرس گیل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کیوں باہر کیا گیاہے۔ اگر وہ ناکام رہا تو آپ کہتے ہیں ٹھیک ہے ، آپ تھوڑا آرام کرلو لیکن اب آپ جبکہ دوسرے مرحلے کا پہلا ہی مقابلہ کھیل رہے ہیں تو اپنے اہم کھلاڑی کو وہ بھی اس کی سالگرہ کے دن باہر کریں گے یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔گواسکر نے کہا کہ وہ گیل کو ٹیم میں جگہ نہ دینے کے فیصلے سے حیران تھے۔ یونیورسل باس کا حوالہ دیتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ گیل جس نے دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز پر غلبہ حاصل کیا ہے اسے اسی کی سالگرہ کے دن باہر کرنا احمقانہ فیصلہ ہے۔