گیل کی ایک اوور میں چھکوں اور چوکوں کی بارش

   

ٹورنٹو۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیریبین طوفان کے نام سے مشہور کرس گیل نے گلوبل ٹی -20 کینیڈا لیگ میں طوفانی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایڈمنٹن رائلس کے خلاف 44 گیندوں میں 94 رن کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم وینکوور نائٹس کو چھ وکٹ سے شاندار جیت دلا دی۔گیل نے اپنی اننگز میں نو چھکے اور چھ چوکے لگائے ۔اس سے کچھ دن پہلے انہوں نے ناٹ آؤٹ 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اگرچہ وہ مسلسل دوسری سنچری لگانے سے چوک گئے ۔ وینکوور نائٹس نے میچ میں چھ وکٹ سے جیت درج کی اور ٹیبل میں اس جیت سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ ایڈمنٹن ٹورنامنٹ میں اب تک جیت کا کھاتہ نہیں کھول سکی ہے ۔اس نے میچ میں نو وکٹ پر 165 رن بنائے تھے ۔وینکوور نے 166 رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اگرچہ خراب شروعات کی تھی اور توبیس وسي نے اپنا وکٹ پہلے ہی اوور میں گنوا دیا۔ان کا وکٹ محمد حفیظ نے لیا ۔