نئی دہلی، 9 جولائی (آئی اے این ایس )۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل نے جنوبی افریقہ کے عبوری کپتان ویان ملڈرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ گیل نے کہا کہ ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں برائن لارا کا 400 رنز کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ضائع کر دیا۔ ملڈر367 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور صرف 34 رنزکی دوری پر تھے جب انہوں نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز 626/5 پر لنچ کے وقت ڈکلیئر کر دی۔ ملڈر نے کہا کہ وہ لارا کے ریکارڈ کو برقرار رہنے دینا چاہتے تھے کیونکہ وہ ایک لیجنڈ ہیں۔ تاہم گیل نے اس فیصلے پر کہا،اگر مجھے موقع ملتا تو میں ضرورریکاڈر بناتا۔