دارالسلام ۔ گیمبیا میں آج صدارتی الیکشن کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس مغربی افریقی ملک کے یہ ایسے پہلے صدارتی انتخابات ہیں، جس میں معزول شدہ صدر یحیی جامع حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ اس انتخابی عمل کو اس ملک کے نئے جمہوری نظام کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے، جس میں پانچ سیاسی پارٹیوں اور ایک آزاد صدارتی امیدوار میدان میں اترا ہے۔ تمام صدارتی امیدوارں نے ملک میں جمہوری بنیادوں کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔ موجودہ صدر آدما بارو نے اپنے سیاسی اتحاد کی مدد سے طویل عرصے تک ملک پر قابض رہنے والے جامع کو 2016 میں معزول کر دیا تھا۔