گیمبیا میں 300 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی

   

نواکچوٹ : موریطانیہ کے دارالحکومت نواکچوٹ کے قریب گیمبیا میں 300 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا کہ افریقی تارکین وطن مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جہاں سے انہوں نے سپین جانا تھا۔آئی او ایم کے مطابق مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کا راستہ عام طور پرا سپین جانے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطن استعمال کرتے ہیںجو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے۔