گیمنگ زون کمسن کی موت پر مقدمہ کا اندراج

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد رورل پولیس نے کمسن باقر کی موت کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ یاد رہے کہ باقر کی عمر تقریباً 4 سال بتائی گئی ہے ۔ اتوار کو پام عربیہ کے گیمنگ زون میں گھوڑے کی زد میں آکر فوت ہوگیا تھا ۔ اس سلسلہ میں انسپکٹر رورل پولیس شمس آباد مسٹر وینکٹیش نے بتایا کہ باقر کے والدین پہلے مقدمہ درج نہیں کرنا چاہتے تھے اور پوسٹ مارٹم سے بھی انکار کر رہے تھے ۔ بعد ازاں انہوں نے شکایت درج کروائی انسپکٹر پولیس نے بتایا کہ اس رسٹورنٹ پام عربیہ میں گیمنگ زون جو ایک علحدہ شعبہ اور ایک علحدہ شخص چلاتا تھا ۔ جس کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے ۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ انسپکٹر وینکٹیش نے بتایا کہ پولیس ضرورت پڑنے پر پام عربیہ کے مالک کے خلاف کیس مقدمہ درج کرے گی ۔