گیم چینجر : شنکر پر اعتماد مزید کمزور ہونے کا خدشہ

   

حیدرآباد : نئے سال کی سب سے پہلے ریلیز ہونے والی بڑی فلم گیم چینجر کا ٹریلر آگیا۔ اس پر لوگ مختلف باتیں کر رہے ہیں۔ کچھ اسے بہت اچھا کہہ رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے بہت برا کہہ رہے ہیں۔ مجموعی طور پر سوشل میڈیا پر اس کے بارے میں ملے جلے تاثرات ہیں حالانکہ ٹریلر سے ظاہر ہورہا ہے فلم میں کوئی نیا پن نہیں ہے صرف شنکر کی فلم ہونے کا فائدہ ہوسکتا ہے ۔ چونکہ یہ سال کی پہلی بڑی فلم ہوگی اس لئے مداحوں کا جوش عروج پر ہے اور یہ فلم10 جنوری کو ریلیز ہو رہی ہے۔ اس فلم کے لیے رام چرن کو عالمی اسٹارکے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی آرآرآر کے بعد بنایا گیا ہے لیکن یہ سمجھنا ہوگا کہ اس کے پیچھے ایس ایس راجامولی جیسے ڈائریکٹر کا ہاتھ تھا۔ گیم چینجر کے بھی ایک بڑے ڈائریکٹر ہیں ان کا نام ایس شنکر۔ شنکر نے انڈین اور اپاریچیت جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ نائک بھی ان کی فلم ہے۔ وہ شیواجی دی باس کے بھی مالک ہیں۔ لیکن انڈین 2 کے بعد شنکر پر اعتماد کمزور پڑگیا ہے۔ گیم چینجر کا ٹریلر اس اعتماد کو مزید کمزورکررہا ہے۔اس ٹریلر میں فلم نائک اور شیواجی دی باس کی جھلکیاں دیکھائی دے رہی ہیں۔ یہ بھی ایک سیاسی ڈرامہ فلم ہے۔ اس میں رام چرن کا دوہرا کردار ہے۔ انہوں نے بیٹے اور باپ دونوں کے کردار ادا کیے ہیں۔ باپ سیاستدان اور بیٹا آئی اے ایس آفیسر ہے۔ کہا گیا ہے کہ دونوں کرداروں کی کہانی الگ الگ چلے گی۔ آئی اے ایس کردار یعنی بیٹے کی کہانی موجودہ وقت میں اور باپ کی کہانی فلیش بیک میں سنائی جائے گی۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ رام چرن کے والد کا کردار اس سے قبل تلگو ریاست کے چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔