چٹوگرام۔کرکٹ کا کھیل اپنے طور پر خود ہی ایک تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ ہے لیکن اس تفریح کے دوران کچھ ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبورکر دیتے ہیں۔ ایک ایسا ہی واقعہ چٹوگرام میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹسٹ میچ کے دوران پیش آیا اور یہ واقعہ باؤنڈری لائن کی طرف جاتی ایک نسبتاً آہستہ گیندکو روکتے ہوئے سامنے آیا۔ میچ کے تیسرے روزکھیل ختم ہونے سے چند اوورز پہلے سری لنکائی بیٹر پربتھ جیسوریا کے بیٹ کا باہری کنارہ چھوکر گیند سلپ اورگلی کے درمیان سے باؤنڈری کی طرف جانے لگی جسے دیکھ کر یہ معلوم ہو رہا تھا کہ ایک فیلڈر اس کے پیچھے بھاگتے ہوئے جاکر اسے روک لے گا۔ کیمرے نے وہ منظر محفوظکیا جسے دیکھ کر شاید آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہوجائیں کیونکہ ایک گیند کو روکنے کیلیے بنگلہ دیش کی تقریباً آدھی ٹیم دوڑ پڑی۔ جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا ہے، بنگلہ دیش کے ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ کھلاڑی اس گیند کے پیچھے بھاگے اور اپنے مقصد یعن گیند کو روکنے میں کامیاب رہے۔