گیند کو تھوک کے بغیر چمکانے کا طریقہ موجود : ڈیوک

,

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) کوورونا وائرس کے سبب کرکٹ میں تھوک سے گیند چمکانے پر پابندی کے بعد بولر اور ٹیمیں پریشان ہیں لیکن گیند بنانے والی کمپنی ڈیوک نے اس کا حل بتا دیا ہے۔ عموماً بولرزگیند اورخصوصاً پرانی گیند کی ایک جانب کو چمکانے کے لیے تھوک اور پسینے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ گیندکو سوئنگ کیا جا سکے لیکن اب گیند بنانے والی کمپنی نے بولروں کو اس کا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گیند کو چمکانے کے لیے تولیے کے کپڑے کا استعمال کریں۔انگلینڈ میں ٹسٹ میچ میں استعمال کی جانے والی ڈیوک بال بنانے والی کمپنی برٹش کرکٹ بال لمیٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر دلیپ ججودیا نے کہا کہ ٹیموں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اولین بات تو یہ کہ گیند کو اس کی اصل شکل میں ہونا چاہیے، آپ چاہے پسینہ استعمال کریں، تھوک یا پھرکچھ اور لیکن ان سب چیزوں سے معمولی مدد ملتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی کھلاڑی ڈیوک گیندکوکپڑے سے بے تحاشا رگڑتا ہے تو اس سے اس پر موجود ویکس اترکر لیدر میں چلاجاتا ہے جس سے گیند چمک جاتی ہے۔