گیند کیسے چمکائیں،اسٹارک کا سوال

   

ملیبورن۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کہا ہے کہ گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی کے بعد اس کا کوئی متبادل بھی دینا ہو گا ، گیند سوئنگ نہیں ہوگی تو شائقین میچ نہیں دیکھیں گے ، بچے بولر بننا پسند نہیں کریں گے۔آسٹریلیائی فاسٹ بولر نے کہا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گے گیند سوئنگ نہ ہو، تھوک سے گیندچمکانے کی پابندی کا کوئی متبادل بھی دیناہوگا، کوئی دوسراطریقہ بتایاجائے۔مچل اسٹارک نے کہا کہ آسٹریلیا میں فلیٹ پچزبن رہی ہیں اگرگیند بھی سوئنگ نہیں ہوگی تو میچزغیر دلچسپ ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ گیند اور بیٹ کے درمیان مسابقت ہوتو مقابلہ دلچسپ ہوتا ہے ۔