ممبئی ۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ہمایوں مرچنٹ کو نئی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرلیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ہمایوں مرچنٹ گینگسٹر اقبال مرچی کا ساتھی ہے جس کا انتقال ہوچکا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ پیر کی شب ہمایوں مرچنٹ کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت گرفتار کیا گیا جس کو مزید کارروائی کیلئے خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گینگسٹر اقبال مرچی سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ عالمی دہشت گرد داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی تھا۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے اقبال مرچی اور اس کے ارکان خاندان کے غیرقانونی رئیل اسٹیٹ معاملتوں سے متعلق ہمایوں مرچنٹ سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ مرکزی ایجنسی نے اس کیس کے ضمن میں جاریہ ماہ کے اوائل میں دو افرادکو گرفتار کیا تھا۔ اس کیس کے ضمن میں سابق این سی پی قائد پرفل پٹیل سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔