پرتاپ گڑھ ۔ضلع میں پنچایت الیکشن کے سبب جہاں پولیس نے ابھی تک 14 لوگوں کے خلاف گینگسٹر و 76 لوگوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کی کارروائ کی ہے ۔وہیں انتظامیہ نے انتباہ کیا ہے کہ الیکشن میں گڑبڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی دنیش دیویدی نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی لال گنج نے 18، کوتوالی کنڈہ نے 22، کوتوالی پٹّی نے 15، کندھئ نے 12، اور رانی گنج نے 9 لوگوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ ،اور تھانہ جیٹھوارہ نے 5، کوتوالی لال گنج 3 اور کندھئ و رانی گنج نے تین تین لوگوں کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے ۔