گینگسٹر روی پجاری کی پولیس تحویل

   

ممبئی : گینگسٹر روی پجاری جس کے خلاف ممبئی میں تقریباً 80 مقدمات درج ہیں، اسے آج صبح شہر لایا گیا۔ گزشتہ ہفتہ بنگلورو کی عدالت نے اسے 9 مارچ تک ممبئی پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔روی پجاری 1994ء سے پولیس کو مطلوب تھا۔ ممبئی پولیس نے ایک سال کی جدوجہد کے بعد اسے تحویل میں لیا ہے۔ جوائنٹ کمشنر کرائم برانچ ملند بھرندے نے کہا کہ اسے ایک سال سے تلاش کیا جارہا تھا۔ آخرکار وہ 2016ء کے غزالی ہوٹل فائرنگ کیس میں پکڑا گیا۔ اسے آج عدالت میں پیش کیا گیا اور تحویل میں دینے کی درخواست کی گئی۔ 59 سالہ روی پجاری بھیس بدل کر چھپتا پھررہا تھا۔ انڈرورلڈ ڈاؤن چھوٹا راجن کے ساتھ بھی اس کے تعلقات تھے۔ اس پر درجنوں قتل کے الزامات ہیں۔ وہ 1994 سے ممبئی سے نیپال، بنکاک اور یوگانڈا کے علاوہ سنیگل میں پھرتا رہا۔کرناٹک میں اس کیخلاف 100 مقدمات درج ہیں۔