گینگ ریپ حیوانیت سے متجاوز ویراٹ کوہلی کا ریمارک

   

نئی دہلی؍ ابوظہبی: اترپردیش کے ہتھراس میں دو ہفتے قبل چار درندہ صفت انسانوں کے ہاتھوں زدوکوبی اور پھر اجتماعی عصمت دری کی شکار 20 سالہ لڑکی منگل کی صبح دہلی کی ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ درندگی کا شکار لڑکی کی حالت ناقابل بیان حد تک بگڑ چکی تھی اور اسے بچایا نہ جاسکا۔ دہلی کے متوطن اور انڈین کرکٹ کیپٹن ویراٹ کوہلی جو ان دنوں یو اے ای میں آئی پی ایل کھیل رہے ہیں، انہوں نے مظلومہ کے فوت ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے درندہ صفت خاطیوں کے عمل کو حیوانیت سے تعبیر کیا۔ کوہلی نے کہا کہ مجرمین کو سخت سزاء دینا ضروری ہے۔