گینگ ریپ پر گہلوٹ کا مودی کو جواب

   

Ferty9 Clinic

جئے پور 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو مورد الزام ٹھہرایا کہ ضلع الوار میں ایک دلت عورت کی اجتماعی آبروریزی پر وہ حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے اُنھیں دانستہ نشانہ بنارہے ہیں۔ گہلوٹ نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ریاستی حکومت پہلے ہی اِس معاملے میں کارروائی کرچکی ہے۔ تمام ملزمین گرفتار کرلئے گئے۔ ایس پی کو برطرف کردیا گیا۔ ایس ایچ او معطل ہے اور ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے۔اُنھوں نے مایاوتی کے ریمارکس کو فطری ردعمل قرار دیا۔