گیٹیڈ کمیونٹیز،اپارٹمنٹس اور بینکس میں بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی

   

حیدرآباد۔ حیدرآباد کی گیٹیڈ کمیونٹیز ، اپارٹمنٹس اور بینکس میں بڑے پیمانہ پر ٹیکہ اندازی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ پرائیویٹ ہاسپٹالوں کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے یہ ٹیکہ اندازی کا پروگرام بڑے پیمانہ پر کمیونٹی ہالس اور دیگر مقامات پر منعقد کیاگیا۔اس سے ملازمین اورعوام کی کثیرتعداد نے استفادہ کیا۔ عہدیداروں کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو مختلف دفاتر میں بھی ٹیکہ اندازی کا کام کیاجارہا ہے ۔یہ پرائیویٹ ہاسپٹالوں کے ذمہ دار سروس چارجس وصول کرتے ہوئے یہ کام انجام دے رہے ہیں ۔