گیٹ وے پے منٹ کے نام دھوکہ دینے والے پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے گیٹ وے پے منٹ کے ذریعہ 1.5 کروڑ کی دھوکہ دہی میں ملوث اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے 5 دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اڈیشہ کے گوبند چندرجینا اور دیگر کو PayG آن لائن گیٹ وے پیمنٹ کے نام پر کروڑہا روپئے کی دھوکہ دہی کی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس ریاکٹ کے کلیدی ملزم گوبند چندر جینا جو اسٹار گلو الیکٹریکل اینڈ سرویسیس جو سی ایل ایف بلپ کی تیاری کا کاروبار کرتا ہے نے راج نامی شخص سے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعہ رابطہ قائم کیا اور مذکورہ گیٹ وے پیمنٹ میں ایک اکاؤنٹ کھولنے پر 30 ہزار روپئے کے معقول منافع کا وعدہ کیا ۔ اس دھوکہ باز کی باتوں میں آکر راج نے مذکورہ گیٹ وے پیمنٹ کے ذریعہ 1.5 کروڑ روپئے کی رقومات منتقل کئے اور دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر سی سی ایس کی سائبر کرائم پولیس سے رابطہ قائم کیا ۔ ب