نئی دہلی ۔ 23 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے آج گیہوں کی اقل ترین امدادی قیمت (ایم ایس پی ) میں 85 روپئے کا ا ضافہ کیا جو بڑھ کر فی کنٹل 1,925 روپئے ہوگئی ہے ۔ اس طرح دالوں کی قیمت میں 325 روپئے فی کنٹل کا اضافہ کیا گیا ۔ معاشی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کے اجلاس میں گیہوں اور دالوں کی اقل ترین امدادی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کر رہے ہیں۔