حیدرآباد : شہر کی انفراسٹرکچر کمپنی، آئی جے ایم انڈیا نے جو ملیشیاء کی آئی جے ایم کنسٹرکشن بیرہاڈ کی ایک ذیلی کمپنی ہے، ہفتہ کو کہا کہ اس نے فورلین نیشنل ہائی وے۔ 13 کے شولاپور۔ بیجاپور کے 25.54 لین۔ کلو میٹرس (12.77 کیلو میٹر) سڑک کو صرف 17 گھنٹے اور 45 منٹ میں بچھاتے ہوئے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس سے کمپنی کیلئے لمکابک آف ریکارڈس میں جگہ پانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ حتیٰ کہ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے بھی اس کارنامہ کی ستائش کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا۔ اس پراجکٹ کے لئے IJMII ایٹم لیڈر ایم وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ اس کام میں بڑے پیمانہ پر لاجیسٹکل اور ٹیکنیکل چیالنجس درپیش ہوئے۔ یہ کمپنی قومی شاہراہ ۔ 13 کے 110 کیلو میٹر طویل شولاپور۔ بیجاپور سیکشن پر فورلین ہائی وے اسٹریچ کے دونوں جانب ہر جانب 12.77 کیلو میٹر کے دو لائسنس کی کامیابی کے ساتھ تعمیر کی ہے۔