شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تقریبا 220 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دبئی سے آنے والی ایک فلائیٹ نمبر 6e025 کے مسافر کی تلاشی لینے پر اس کے پاس موجود کوکر میں 219.630 گرام سونا جو سلور میں لپیٹ کر لایا جارہا تھا جس کی مالیت 7,05,690 روپئے کو ضبط کرتے ہوئے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔