شمس آباد : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 672 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شارجہ سے شمس آباد ایرپورٹ آنے والی فلائیٹ نمبر G9-458 کے مسافر کے لگیج کی تلاشی لینے پر اس کے پاس سے سونے کا پیسٹ (Paste) برآمد ہوا جس کا وزن 672 گرام جس کی مالیت 27 لاکھ روپئے کو ضبط کرتے ہوئے کسٹمس ایکٹ 1962 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔