ھنیہ کو شہید کرنے 7کلوگرام وار ہیڈراکٹ استعمال کیا گیا : ایران

   

تہران : ایران نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کا قتل 7 کلو گرام وار ہیڈ استعداد کے حامل مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ سے کیا گیا۔حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کی شہادت کے حوالے سے ایرانی پاسداران انقلاب نے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی خصوصی فوج سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ اسماعیل ھنیہ کو’شارٹ رینج پراجیکٹائل‘ سے شہید کیا گیا،میزائل میں 7 کلوگرام کا وار ہیڈ استعمال کیا گیا اور یہ میزائل حماس رہنما کی رہائش کے قریب سے فائرکیا گیا ۔ پاسداران انقلاب نے مزید کہا ہیکہ اسرائیل نے یہ حملہ امریکی حکومت کے تعاون سے کیا ہے جس پر تہران کا ردعمل شدید اور مناسب وقت پرہو گا۔