ہاؤزنگ اسکیم کے 18500 کروڑ کے بجٹ میں ایک روپیہ بھی خرچ نہیں،بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا الزام

   

حیدرآباد ۔20۔ جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ ہاؤزنگ اسکیم کے تحت اعلان کردہ 18500 کروڑ اسکیمات پر خرچ نہیں کئے گئے ۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی اروند نے کشن ریڈی کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے سی آر کو وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرادھان منتری آواز یوجنا کے تحت ملک میں 4 کروڑ مکانات تعمیر کئے گئے لیکن تلنگانہ میں ڈبل بیڈروم مکانات کی اسکیم ناکام ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ہاؤزنگ میں 1821 ملازمین کی جگہ اب 500 ملازمین باقی رہ گئے ہیں۔ اس قدر کم تعداد میں ملازمین کے ذریعہ ہاؤزنگ اسکیم پر عمل آوری ممکن نہیں ہے ۔ ہر اسمبلی حلقہ میں تین ہزار مکانات کی تعمیر کیلئے بجٹ مختص کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن حکومت نے 18500 کروڑ میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا ۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اسکیم میں بڑے پیمانہ پر بے قاعدگیاں پائی جاتی ہیں۔ اروند نے بتایا کہ باٹا سنگارم کے دورہ کے بارے میں پولیس کو پہلے سے اطلاع دی جاچکی تھی ۔ ر

باوجود اس کے قائدین کی گرفتاری عمل لائی گئی۔ر