۔2020ء میں صدر ٹرمپ کو ہندوستانی نژاد امریکیوں کی تائید کا یقین
ہوسٹن۔22ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) توقع کی جارہی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ’’ ہاؤڈی مودی ‘‘ تقریب میں ہند ۔ امریکی تعلقات کے موضوع پر 30منٹ تقریر کریں گے ۔ یہ تقریر امریکی عہدیداروں نے بتایا ک ہند ۔ امریکی طویل مدتی تعلقات میں ایک نئی جان پیدا کردے گی ۔ قبل ازیں جو کہا گیا تھا اس کے برعکس امریکہ کے 45ویں صدر ٹرمپ اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک نہیں ہورہے ہیں اور نہ ہی وہ مختلف اداروں کے اس اجلاس میں کوئی قومی بات چیت کریں گے ۔ ٹرمپ جو 2016ء میں ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار تھے ۔ انہوں نے ہندوستان سے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہندوستان کے سب سے قریبیدوست رہیں گے اور وہ ہوسٹن کا ہوائی سفر صرف ’’ ہاؤڈی مودی‘‘ تقریب میں شرکت کے لئے کررہے ہیں ۔ مقررہ نظام اوقات کے مطابق ٹرمپ این آر جی اسٹیڈیم میں 100منٹ گزاریں گے ۔ تاہم ان کی تقریر کتنے منٹ کی ہوگی اس کا پتہ نہ چل سکا ۔ تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ وہ 30منٹ تک تقریر کریں گے ۔ یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ وہ مودی کی تقریر کے دوران سامعین میں شامل رہیں گے ۔ 50ہزار سے زائد ہندوستانی نژاد امریکیوں نے اس تقریب کیلئے اپنے نام درج کروائے ہیں ۔ امریکہ میں ہندوستانی نژاد اقلیت کی شاید یہ سب سے بڑا اجتماع ہے لیکن یہ برادری امریکہ میں کافی خوشحال ہے ۔ امریکہ کی ہندوستانی نژاد امریکہ کی ممتاز برادری کا ٹرم نے دل جیت لیا ہے اور 2020ء کے صدارتی انتخابات میں انہیں اس برادری کے سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے ۔ یہ بات ہندوستانی نژاد امریکیوں کے ایک لیڈر جن کا تعلق انڈیانا بھارت بارائی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بارائی ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے قریب دوست ہیں۔ انہوں نے 2014ء میں میڈیسن اسکوائر گارڈن ، نیو یارک میں مودی کی ایک تاریخی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا تھا ۔ وہائیٹ ہاؤز کے پریس سکریٹری اسٹیفن نے گذشتہ ہفتہ کہا تھا کہ یہ بہت بڑا موقع ہے کہ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا جائے اور دونوں ملکوں کے توانائی اور تجارت کے شعبہ جات کے تعلقات کو مزید گہرا کیا جائے ۔
