ہائیٹیک سٹی میں حملہ میں زخمی شخص کے علاج کے دوران موت

   

حیدرآباد : /14 نومبر (سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ نامعلوم افراد کے حملہ میں زخمی سورب کمار کل رات فوت ہوگیا جو 11 نومبر کی رات حملہ میں زخمی ہوگیا تھا ۔ فلمی انداز میں راستہ روک کر لاٹھیوں سے سورب پر حملہ کیا گیا تھا ۔ سورب کمار پرشانت ہلز کاساکن اور بہار کا متوطن تھا جو روزگار کی تلاش میں آیا تھا ۔ سی سی ٹی وی ٹیکنیشن تھا ۔ 11 نومبر کو سورب درگاہ کے علاقہ سے گزرہا تھا کہ چند افراد نے راستہ روکا جو موٹر سیکلوں پر سوار تھے اور اس پر لاٹھیوں سے حملہ کردیا ۔ شدید زخمی حالت میں سورب کمار کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس حملہ کرنے والے سورب کے قاتلوں کو تلاش کررہی ہے ۔ ع