ہائیڈروکیسی کلوروکوین کورونا اموات روکنے میں ناکام:رپورٹ

   

واشنگٹن، 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )عالمی وبا کورونا وائرس کو روکنے میں کار گر ثابت ہونے کے دعوی کرنے والی ھائیڈروکسي کلوروکوین اس وائرس سے شرح اموات کم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) اور ورجینیا یونیورسٹی کی ایک سٹڈی نے اس کی اطلاع دی ۔ محققین نے کہا‘‘ اس سٹڈی کے دوران ہمیں پتہ چلا ہے کہ ھائیڈروکسي کلوروکوین کے استعمال سے کورونا مریضوں کی حالت میں بہتری آنے کے ثبوت نہیں ملے ہیں ’’ ۔یہ سٹڈی آن لائن پوسٹ کی گئی ہے اور اسے نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس سے کورونا کے مریضوں کی حالت میں بہتری آنے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ۔

ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں
کوروناوائرس سے 28 ہلاک
ماسکو، 22 اپریل (اسپوتنک) روس کے دارالحکومت ماسکو میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد ہلاک ہو گئے جس سے یہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 261 تک پہنچ گئی ہے ۔ ماسکو میں کورونا کے 29430 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔ یہاں 2050 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔روس میں کورونا وائرس کے مجموعی 52700 کیسز سامنے آئے ہیں اور 450 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 3870 مریض صحت یا ب بھی ہوئے ہیں ۔