نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستان کی طرف سے مانع ملیریا دوا ہائیڈرو کسیکلوروکوٹین صرف بیرونی حکومت کو سربراہ کی جائے گی۔ اس دوا کی دنیا بھر میں غیرمعمولی مانگ ہے۔ بیرونی ممالک کی کمپنیوں کو یہ دوا سربراہ نہیں کی جائے گی۔ اس دوا کی برآمدات پر اگرچہ مکمل امتناع عائد ہے لیکن کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ کئے گئے اپنے عہد کو ملحوظ رکھتے ہوئے بیرونی حکومتوں کو یہ دوا فراہم کی جائے گی۔ ذرائع نے کہاکہ ’ہائیڈو کسیکلورو کوٹین بدستور ممنوعہ شئے رہے گی۔ خانگی تا خانگی کمپنی یا پھر گھریلو برآمد کنندہ کی طرف سے بیرونی درآمد کنندگان کو فراہمی کی تجارت پر امتناع رہے گا‘۔