ہائیکورٹ احاطے میں کمسن لڑکی نے پہلی منزل سے چھلانگ لگا ئی

   

چنئی، 12 اگست (یو این آئی) مدراس ہائی کورٹ احاطے میں منگل کو ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ایک 15 سالہ لڑکی نے پہلی منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی۔یہ کمسن لڑکی اپنے والدین کے ساتھ رہنا نہیں چاہتی تھی اس گھر سے بھاگ کر انڈمان میں اپنی دادی کے گھر پہنچ گئی تھی۔ والدین نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس میں کرائی۔ پولیس نے لڑکی کو انڈمان سے برآمد کرلیا۔ عدالت کے حکم پر آج اسے بینچ کے سامنے پیش کیا گیا۔عدالت نے فریقین کی بات سنی اور لڑکی کی رائے جاننے کے بعد حکام کو کونسلنگ کی ہدایت دی ۔
کہ اسے چنئی کے کیلیز میں واقع سرکاری شیلٹر ہوم لے جا کر کونسلنگ دی جائے ۔ یہ سن کر لڑکی شدید برہم ہو گئی اور اچانک پہلی منزل سے نیچے کود گئی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اس نے اپنے والدین کے ساتھ رہنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔وہاں موجود وکلاء اور پولیس نے فوری طور پر اسے راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل اسپتال پہنچایا، جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔ اس واقعے کے بعد کچھ دیر کے لیے عدالت کے احاطے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔