ہائیکورٹ سے دو صحافیوں کو راحت،ایس سی ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ پر ناراضگی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔15۔ فروری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت درج مقدمات سے دو صحافیوں کو راحت دی ہے۔ دو صحافیوں نے ان کے خلاف ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جانے پر ہائی کورٹ نے درخواست دائر کی ۔ جسٹس ایم ماناویندرا ناتھ رائے نے درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی انجام دینے والے صحافیوں کو کس طرح پتہ چلے گا کہ مقابل کی ذات کونسی ہے۔ ایک خاتون کانسٹبل کی شکایت پر صحافیوں کے خلاف پولیس کی جانب سے ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے پر عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا ۔ جج نے کہا کہ ایس سی ، ایس ٹی کیس درج کئے جانے کے لئے شکایت کنندہ کے کاسٹ کے بارے میں ملزمین کو پتہ ہونا ضروری ہے لیکن موجودہ کیس میں صحافیوں کو شکایت کنندہ کی کاسٹ کے بارے میں معلومات ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ صحافیوں کے خلاف ایس سی ، ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔ عدالت کے اس فیصلہ سے صحافیوں کو راحت ملی۔ر