ہائیکورٹ میں حاضر نہ ہونے پر کلکٹر سرسلہ کیخلاف سمن کی اجرائی

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے سرسلہ ضلع کے کلکٹر سندیپ کمار جھا کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ ضلع میں مڈ مانیر آبپاشی پراجکٹ کی تعمیر کے سلسلہ میں اراضی حاصل کی گئی تھی لیکن وی ایلیا نامی شخص کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ۔ پراجکٹ کی تعمیر میں مکان سے محرومی اور معاوضہ کی عدم ادائیگی پر اس شخص نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ ہائی کورٹ نے جون میں عہدیدار کو ہدایت دی تھی کہ ایلیا کو معاوضہ فوری ادا کردیا جائے لیکن ضلع کلکٹر کی جانب سے معاوضہ ادا نہیں کیا گیا اور کلکٹر ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے۔ ہائی کورٹ میں آج سماعت کے موقع پر ضلع کلکٹر غیر حاضر رہے اور عدالت میں کوئی حلفنامہ داخل نہیں کیا گیا جس پر ہائی کورٹ نے کلکٹر کے خلاف وارنٹ جاری کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سرسلہ کے کلکٹر حالیہ عرصہ میں مختلف تنازعات کا شکار ہوئے ہیں۔ ضلع میں آج یوم عوامی حکمرانی کی تقریب میں پروٹوکول نظر انداز کئے جانے پر گورنمنٹ وہپ اے سرینواس نے ناراضگی جتائی ۔1