حیدرآباد۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے ) اور آندھرا پردیش پولیس کی ایک مشترکہ کارروائی میں ہائی کورٹ کے وکیل و سیول لبرٹیز کمیٹی کے نائب صدر وی رگھوناتھ کے مکان پر آج شام دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 مارچ کو این آئی اے حیدرآباد آفس نے ایک مقدمہ درج کیا تھا جس میں 13 نومبر 2020 کو مونچنگ پول پولیس اسٹیشن وشاکھاپٹنم میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں پی ناگنا نامی ماویسٹ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سلسلہ میں این آئی اے نے ایک مقدمہ درج کیا ہے جس میں 64 ملزمین کے ناموں کا انکشاف ہوا ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں این آئی اے نے ایڈوکیٹ رگھوناتھ کے مکان کی تلاشی لی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔