حیدرآباد ۔ 10 جنوری (سیاست نیوز) تلگو ریاستوں میں اسٹار ہیروز کی فلموں کی ریلیز کے دوران ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنا عام بات ہوگئی ہے۔ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ اکثر موضوع بحث بن جاتا ہے۔ ایسی ہی صورتحال نوجوان باغی اسٹار پربھاس کی اداکاری کی فلم ’راجہ صاحب‘ کے ساتھ پیدا ہوگئی ہے۔ اس فلم کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر انڈسٹری میں بحث چھڑ گئی۔ ہائیکورٹ نے جمعہ کو فلم راجہ صاحب کیلئے ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کو چیلنج کرتے ہوئے داخل کی گئی درخواستوں کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ وجئے گوپال کی جانب سے داخل کی گئی درخواست کی سماعت کی جنہوں نے کہا کہ جب بڑی فلمیںریلیز ہوتی ہیں تو قواعد کی خلاف ورزی میں ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیلئے اجازت دی جارہی ہے۔ A