ہائیکورٹ کو دسہرہ تعطیلات

   

حیدرآباد 5 اکٹوبر ( پریس نوٹ) تلنگانہ ہائیکورٹ کو جمعرات 7 اکٹوبر سے منگل 12 اکٹوبر ( دونوں دن شامل ) تک دسہرہ کی تعطیلات رہیں گی ۔ تعطیلات کے دوران ہائیکورٹ میں ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی ۔ 8 اکٹوبر جمعہ کو دائر ہونے والے مقدمات کی 11 اکٹوبر پیر کو ڈاکٹر جسٹس شمیم اختر اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل ڈویژن بنچ اور جسٹس اے ابھیشیک ریڈی کی سنگل بنچ پر سماعت ہوگی ۔ ڈویژن بنچ کے کام کی تکمیل کے بعد ججس سنگل بنچ کے امور کی سماعت کریں گے ۔ سینئر جج مقدمات الاٹ کریں گے ۔