ہائیکورٹ کی اجازت سے ہی ایس ایس سی امتحان

,

   

طلبہ تیار رہیں، انٹر پرچوں کی جانچ کا 12 مئی سے آغاز: سبیتا اندرا ریڈی
حیدرآباد 7 مئی (سیاست نیوز) ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے ایس ایس سی کے باقی پرچہ جات کے امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایس ایس سی طلبہ کو امتحانات کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائیگا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ریاست میں 9.50 لاکھ انٹرطلبہ کے پرچوں کی جانچ کا آغاز جلد ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ انٹرامتحانات مکمل ہوچکے ہیں۔ حکومت کوشش کررہی ہے کہ تعلیمی سال کے مقررہ وقت پر آغاز میں کوئی دشواری نہ ہو۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاست کے 33 مراکز پر 12 مئی سے انٹرپرچوں کی جانچ کا آغاز ہوگا۔ جانچ کے سلسلہ میں تمام تر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ جون کے دوسرے ہفتے میں انٹرنتائج کا اعلان کیا جائیگا۔ انٹر کے 856 طلبہ کا ایک پرچہ کا امتحان باقی ہے جو 18 مئی کو منعقد کیا جائیگا۔ اُنھوں نے کہاکہ ایس ایس سی کے 8 پرچہ جات کے امتحانات کے سلسلہ میں عدالت کی اجازت لازمی ہے لہذا حکومت عدالت میں حلف نامہ داخل کریگی ۔ اُنھوں نے کہاکہ طلبہ کو امتحانات کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ ہائیکورٹ سے اجازت ملتے ہی امتحانی تواریخ کا اعلان کیا جائیگا۔ ایڈوکیٹ جنرل بی ایس پرساد کو ہدایت دی گئی کہ عدالت سے اجازت حاصل کریں۔