ہائیکورٹ کے احاطہ میں قلب پر حملہ سے وکیل کی اچانک موت

   

حیدرآباد 7 اگسٹ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ہائیکورٹ میں آج دوپہر ایک وکیل کی اچانک قلب پر حملے کی وجہ سے موت ہوگئی ۔ 47 سالہ وکیل ناگیشور راؤ ہائیکورٹ کے احاطہ میں بیٹھے ہوئے تھے کہ وہ اچانک بیہوش ہوگئے ۔ انہیں فوری دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا ۔ ناگیشور راؤ سابق بی آر ایس دور حکومت میں سرکاری وکیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے تھے ۔ پسماندہگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔