حیدرآباد :۔ نووٹیل ایچ آئی سی سی میں ہائی لائف ایگزیبیشن 22 اور 23 جنوری کو شائقین فیشن میں سیزنس اور موجودہ رجحان کے مد نظر ہندوستان کے نہایت پسندیدہ شو کیس دستیاب ہوں گے ۔ لگثرری فیشن کے جدید رجحان کا تجربہ اور اعلیٰ معیارات کے ساتھ خریداری کا محفوظ تجربہ کیا جاسکتا ہے ۔ ہندوستان بھر سے نمائش کنندے ہائی لائف ایگزیبیشن میں موجود ہوں گے ۔ عروسی ملبوسات ، ڈیزائنر پارچہ جات ، زیورات اور فیشن کی اشیاء اور گھریلو ساز و سامان اور فیشننگ کے کانسپٹس اور فن پاروں کے علاوہ سجاوٹی سامان اور ہمہ اقسام کے فنکارانہ نمونے بھی دستیاب رہیں گے۔۔