ہائی ٹیکس میں آج استری شکتی ایوارڈ تقریب

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ چیمبر آف ایونٹس انڈسٹری ( ٹی سی ای آئی ) جو کہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے کے زیر اہتمام 20 اکٹوبر کو ہائی ٹیکس حیدرآباد مانپلی استری شکتی ایوارڈس 2022 تقریب منعقد ہوگئی ۔ جس کے تحت ایسے خواتین جنہوں نے جاریہ سال مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں کو ایوارڈس سے نوازا جائے گا جس میں پانچ خواتین سیلف ہیلپ گروپس اور پانچ محکمہ پولیس سے ویمن آفیسرس کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے ۔ یہ بات رتنا ایوارڈ یافتہ مسز تیج دیپ کور سابق ڈی جی پی ٹی ایس ایس پی ایف نے بتائی ۔ اس موقع پر انہوں نے ایوارڈ یافتہ گان کی فہرست کی اجرائی کے بعد مخاطب تھے ۔ انہوں نے ٹی سی ای آئی کی جانب سے ایوارڈس کے لیے منتخبہ شخصیتوں کی نمایاں کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔ شریمتی تیج دیپ کور نے اس موقع پر انعامات کے منتخب امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور بتایا کہ ڈاکٹر نمولہ ہیما لتا ، ستیہ لکشمی ، ڈاکٹر میناکشی اننتا رام اور شانتا کے جب کہ چار اسپیشل ایوارڈ یافتہ گان کو تہنیت پیش کی جائے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شپرا گاندھی ، مسٹر مرلی کرشنا نے بھی مخاطب کیا ۔۔