حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ملک میں خانگی رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس کی نمائندہ تنظیم کنفیڈریشن اف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا
(CREDAI)
کے زیر اہتمام 13 اگست کو ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر میں حیدرآباد پراپرٹی شو 2021 کا آغاز ہورہا ہے ۔ یہ اپنی نوعیت کا 10 واں پراپرٹی شو ہے ۔ تین روزہ پراپرٹی شو میں رئیل اسٹیٹ بلڈنگ میڑیل مینوفیکچرس ، کنسلٹنٹ اور معاشی ادارے شرکت کریں گے ۔ ان اداروں کی جانب سے رئیل اسٹیٹ شعبہ کی ترقی پر مشتمل نمائش رہے گی ۔ نمائش میں 100 اسٹالس رہیں گے ۔ ہر شخص کی استطاعت کے مطابق جائیداد کے حصول پر رہنمائی کی جائے گی ۔ پراپرٹی شو کا جمعہ کو گیارہ بجے دن آغاز ہوگا ۔۔