ہائی ٹیکس پر ’’لائیو اسٹاک، ڈیری اینڈ فشریز ایکسپو‘‘ کا افتتاح

   

حیدرآباد 21 ستمبر (سیاست نیوز) ہندوستان میں اپنی نوعیت کے پہلے پریمیئر لائیو اسٹاک (مویشی) ڈیری اینڈ فشریز ایکسپو (LDF INDIA 2023) کا آج یہاں ہائی ٹیکس، ہائی ٹیک سٹی پر ڈاکٹر ترون سریدھر، ممبر ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل نے افتتاح کیا۔ اس سہ روزہ ایکسپو کا اہتمام ہائی ٹیکس اور اکوا فارمنگ ٹیکنالوجیز کی جانب سے نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نبارڈ، ایم ایس ایم ای اور دیگر کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ترون سریدھر نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈیری اور فشریز کے لئے اس ایکسپو کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ ڈی چندرشیکھر، ایڈیشنل ڈیولپمنٹ کمشنر، آئی ای ڈی ایس نے کہاکہ ان کے محکمہ میں ایم ایس ایم ای انٹرپرینٹرس کے لئے کئی اسکیمات ہیں جس سے وہ استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے تقریباً بارہ بڑی اسکیمات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر ایل نرسمہا مورتی، چیف ایگزیکٹیو انچارج اینڈ سینئر ایگزیکٹیو ڈائرکٹر نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (NFDB) نے کہاکہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر آرگانک طریقوں کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے این ایف ڈی بی کی جانب سے بیداری پروگرامس، ٹریننگ پروگرامس منعقد کئے جارہے ہیں۔ ڈی راگھو راؤ صدر تلنگانہ پولٹری بریڈرس اسوسی ایشن، مسز ارونا داسری صدر تلنگانہ ڈی آئی سی سی آئی، ٹی جی سری کانت بزنس ہیڈ ہائی ٹیکس اور دوسروں نے اس میں حصہ لیا۔