ہائی ٹیکس پر 25 تا 27 اکٹوبر نریڈ کو پراپرٹی شو

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : نریڈکو تلنگانہ کے زیر اہتمام اس کا 14 واں پراپرٹی شو 2024 ، 25 تا 27 اکٹوبر ، ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر ، ہائی ٹیک سٹی حیدرآباد میں منعقد ہوگا ۔ اس پراپرٹی شو میں 50 لاکھ روپئے سے 4 کروڑ روپئے تک اور اس سے زائد کی جائیدادوں کو پیش کیا جائے گا ۔ آج یہاں یہ بتاتے ہوئے نریڈ کو تلنگانہ کے صدر وجئے سائی میکا ، کے سریدھر ریڈی سکریٹری جنرل ، ڈاکٹر وائی کرون ایگزیکٹیو وائس پریسیڈنٹ نے کہا کہ اس پراپرٹی شو میں رہائشی ، آفس ، کمرشیل مقاصد کے علاوہ مختلف خریداروں کی ضرورت کو پورا کرنے والی جائیدادوں کو پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد رئیل اسٹیٹ مارکٹ ملک میں تیزی سے برھ رہی ایک مارکٹ ہے ۔ نئے اصلاحات کے لیے حکومت تلنگانہ کی کاوشوں اور اقدامات کے باعث شہر تمام شعبوں بشمول آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس ، فارما ، ہوا بازی ، آٹو موبائلس اور دیگر اہم شعبوں میں تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔ اس پراپرٹی شو میں ڈیولپرس ، بلڈرس اور پروموٹرس ان کی جائیدادوں کو پیش کریں گے ۔ جہاں خریداروں کو فروخت کنندگان سے بات چیت کرنے اور جائیدادوں کے انتخاب کا موقع ہوگا ۔ نریڈکو تلنگانہ کے صدر مسٹر وجئے سائی میکا نے کہا کہ نریڈکو تلنگانہ کی جانب سے ایک لاکھ مربع فیٹ پر ایک بہت بڑے پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تمام اسٹیک ہولڈرس کو ایک سنگل پلیٹ فارم پر لایا جارہا ہے اور اس میں زائد از 100 کمپنیز بشمول ڈیولپرس ، بلڈنگ میٹرئیل سپلائرس ، مالیاتی ادارے اور دیگر اسٹیک ہولڈرس ایک سنگل پلیٹ فارم پر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونت ریڈی حکومت کی بصیرت اور دور اندیشی پر مبنی پالیسیوں سے حیدرآباد ایک گلوبل سٹی بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نریڈکو تلنگانہ ، حیڈرا کے قیام کا دلی خیر مقدم کرتا ہے اور اس کا مقصد حیدرآباد میں جھیلوں اور تالابوں کا تحفظ اور سرکاری اراضیات کا تحفظ کرنا ہے ۔ انہوں نے تمام پراجکٹس کے تحفظ کے لیے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے بروقت اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ۔ رامکی کے سردبابو نے بتایا کہ رامکی سے خریدی کرنے والوں کو سونے کے سکے دئیے جائیں گے ۔۔