ہائی ٹیکس پر 9 اور 10 ستمبر کو BNI GO NAT منعقد شدنی

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ہائی ٹیکس حیدرآباد پر 9 اور 10 ستمبر کو BNI Go Nat 2023 چوتھے باوقار بزنس ایونٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔ زائد از 79 ممالک میں 3.13 لاکھ ممبران کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے بزنس نیٹ ورکنگ ادارے ، بزنس ریفرل تنظیمیں اس دو روزہ ایونٹ میں زائد از 180 اسٹالس لگائے گئے اور زائد از 20 شہروں بشمول ریاستیں گجرات ، دہلی ، بنگلورو ، پانڈیچری و کولکتہ کے علاوہ دیگر شرکت کرنے کوشاں ہیں ۔ سنجنا شاہ ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر BNI ، حیدرآباد ، ٹی ستیش کمار ایریا ڈائرکٹر BNI ، حیدرآباد اور کیپٹن آنند BNI ، حیدرآباد نے کہا کہ اس ایونٹ کے علاوہ ایک سمینار بھی منعقد کیا جائے گا ۔ سمینار کو چیرمین سجوی ڈھولکیہ ہری کرشنا ایکسپورس ہیمو سورنا نیشنل ڈائرکٹر BNI انڈیا ، آیوش بنسل ڈائرکٹر آئیڈیل انشورنس اینڈ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر BNI مخاطب کریں گے ۔۔