ہائی کورٹ فیصلے پر ماہرین قانون سے رائے لینے آر ٹی سی یونینوں کا فیصلہ

   

حیدرآباد 19 نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کے ملازمین کی یونینوں نے کہا ہے کہ لیبر کمشنر کو ریاستی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اپنی رواں ہرتال کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس دوران یہ ہڑتال آج 46 ویں دن میں داخل ہوگئی۔ عدالت نے لیبر کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرون دو ہفتے یہ فیصلہ کرے کہ آیا ٹی ایس آر ٹی سی کے ورکرس کی ہڑتال لیبر کورٹ سے رجوع کی جائے۔ آر ٹی سی یونینوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدرنشین اشواتما ریڈی نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہاکہ ’عدالت فیصلے کی نقل موصول ہونے کے بعد ہم اس مسئلہ کو وکلاء، قانونی ماہرین سے رجوع کریں گے۔ بعدازاں اپنے قطعی فیصلہ کا اعلان کریں گے۔ آپ (میڈیا) کے ذریعہ ورکروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اُس وقت تک ہڑتال جاری رہے گی‘۔